ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق قرآنی اكيدمی خير النساء كے سربراہ نے ايكنا سے بات چيت كرتے ہوۓ كہا كہ ان كلاسوں كے ذريعہ ہم عوام تك قرآن كے عميق معارف كو منتقل كرنا چاہتے ہیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ ۴ سال سے لے كر چھ سال تك بچوں كو ان كلاسوں میں ايك پارہ قرآن حفظ كرايا جاۓ گا تاكہ وہ صوبہ میں ہونے والے قرآنی مقابلہ میں شركت كر سكیں –
جناب خيری نے كہا كہ ان كلاسوں میں ناظرہ تجويد ٬ حفظ اور تفسير قرآن كی تعليم دی جاۓ گی –
142286