ملائشيائی وزير اعظم نے مسلمانوں كو اتحاد و يكجہتی كی دعوت دی

IQNA

ملائشيائی وزير اعظم نے مسلمانوں كو اتحاد و يكجہتی كی دعوت دی

10:44 - July 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1562705
بين الاقوامی گروپ : مسجد المختر میں تقرير كرتے ہوۓ ملايشيائی وزير اعظم نے كہا كہ مسلمان اپنی اسلامی برداری كو مزيد مستحكم كریں –


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ٫٫ برناما ٬٬ سے نقل كيا ہے كہ نماز جمعہ كی تقريب میں عبد اللہ بدوای نے اسلامی برادری پر زور ديتے ہوۓ كہا كہ مسلمان آپس كے اختلافات اور كشمكش سے دوری اختيار كر كے ايك سر بلند معاشرے كی تشكيل دیں –
انہوں نے مزيد كہا كہ شيعہ اور سنی كے مابين كوئی فرق نہیں ہے اسلامی رہنماؤں كو چاہیے كہ وہ عوام كے درميان اتحاد قائم كریں –
عبد اللہ بدوای نے اسلامی ثقافت كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ملائشيا كے مسلمانوں كو چاہیے كہ وہ دنيا والوں كو یہ سمجھا دیں كہ اسلام اعتدال پسند تہذيب كا علمبردار ہے-
142205
نظرات بینندگان
captcha