ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے فرانس كی اے ايف پی خبر رساں ايجنسی سے نقل كيا ہے كہ سوئٹز لينڈ كے جنوب میں واقع مالمو میں مسلمانوں كی بڑھتی ہوئی بے كاری اور مشكلات نے حكومت كے احساسات كو بر انگيختہ كر ديا ہے-
مالمو كے ميئر نے مسلمانوں كی صورت حال پر افسوس ظاہر كرتے ہوۓ كہا كہ مالمو ايك آزاد علاقہ ھے اور اس علاقے كے لوگ مسلم مہاجروں كو اپنے لیے باعث افتخار سمجھتے ہیں ليكن اس وقت مشكل یہ آن پڑی ہے كہ بہت ہی كم مدت میں مہاجروں كی بڑی تعداد اس علاقے میں آ گئی ہے –
انہوں نے مزيد عراقی مہاجرين كی طرف اشارہ كرتے ہوۓ كہا كہ ہر سال پانچ ہزار مہاجر كاروبار كی غرض سے اس علاقہ میں آتے ہیں جب كہ بازار میں ۱۵۰۰ افراد فقط كاروبار میں مشغول ہوتے ہیں –
142198