اٹلی زبان میں كتاب ٫٫ زندگانی حضرت زھراء سلام اللہ علیھا ٬٬ كی اشاعت

IQNA

اٹلی زبان میں كتاب ٫٫ زندگانی حضرت زھراء سلام اللہ علیھا ٬٬ كی اشاعت

10:48 - July 15, 2007
خبر کا کوڈ: 1562711
ادبی گروپ : سيد جعفر شھيدی كی تحرير كردہ كتاب روم میں اسلامی جمہوریہ ايران كے ثقافتی مركز كی جانب سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے-

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سازمان فرھنگ و ارتباطات اسلامی كی ويب سائیٹ سے نقل كيا ہے كہ صديقہ طاہرہ حضرت فاطمہ زھراء سلام اللہ علیھا كی ولادت با سعادت كی مناسبت سے اس كتاب كی اشاعت كی گئی ہے –
یہ كتاب ۱۴۸ صفحات پر مشتمل ہے –
موصولہ رپورٹ كے مطابق مصنف نے اس كتاب میں ۱۰ فصلیں قائم كی ہیں ٬ جس میں معصومہ عالم كی سوانح حيات اور ان كے علم و ايمان پر روشنی ڈالی ہے – كتاب كا ترجمہ اٹلی زبان میں كاظم ذاكری نے كيا ہے اور روم كےمعروف پبلشرز كے ذريعہ اس كی اشاعت كی گئی ہے –
143270

نظرات بینندگان
captcha