ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خوزستان كی رپورٹ كے مطابق كويتی اخبا ر القبس نے كہا ہے كہ كويت كی قومی اسمبلی نے ايك مشتركہ بيان میں كہا ہے كہ برطانوی شاہی خاندان كی طرف سے سلمان رشدی مرتد كو ٫٫ سر ٬٬ كا خطاب دينا انتہائی برا اقدام ہے – انہوں نے كہا كہ اس شخص نے ۱۹۸۸ میں آيات شيطانی كتاب لكھ كر تمام مسلمانوں كے جذبات كو ٹھيس پہنچائی تھی اور اس كو اس طرح كا اعزاز دينا شريعت اسلام اور دوسرے اديان كے مابين مثبت گفتگو كو سبوتاژ كرنے كے مترادف ہے –
143113