ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بلاگ گروپ سے نقل كيا ہے كہ بلاگر نے ليلۃ الرغائب كی فضيلت بيان كرتے ہوۓ لكھا ہے كہ جو اس شب میں نماز ادا كرے گا تو اس كی قبر كی پہلی شب میں خداوند عالم اس نماز كے ثواب كو ايك خوبصورت اور درخشاں شكل میں بھيجے گا – جو فصيح زبان میں گفتگو بھی كرے گا –
پھر وہ اس سے كہے گا اے ميرے دوست تمہیں بشارت ہو كہ تم نے ہر غم و سختی سے نجات حاصل كر لی ہے وہ سوال كرے گا كہ آخر تم كون ہو خدا كی قسم میں نے آج تك اتنا خوبصورت چہرہ نہیں ديكھا اور ايسا شرين كلام نہیں سنا –
وہ جواب دے گا كہ میں ليلۃ الرغائب میں ادا كی گئی نماز كا ثواب ہوں اور میں اس وقت آپ كی خدمت میں حاضر ہوا ہوں تاكہ آپ كا حق ادا كروں اور تنہائی میں آپ كا مونس و مدد گار بن جاؤں نماز كا طريقہ یہ ہے كہ جمعرات كے دن روزہ ركھے اور شب جمعہ نماز مغرب و عشا كے درميان ۱۲ ركعت نماز ادا كرے –
144099