وزير اعظم ملائشيا نے اسلامی معاشروں كو علم سے مسلح ہونے كی تاكيد كی

IQNA

وزير اعظم ملائشيا نے اسلامی معاشروں كو علم سے مسلح ہونے كی تاكيد كی

10:46 - July 18, 2007
خبر کا کوڈ: 1563796
بين الاقوامی گروپ : ملائشيا كے وزير اعظم نے تمام مسلمانوں كو علم و دانش سے ليس ہونے كی دعوت دی ہے -


ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گلف ٹائمز نےملائشين وزير اعظم كے بيان كو نقل كيا كہ انہوں نے مسلمان دانشوروں كی عالمی كانفرنس كی افتتاحی تقريب سے خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ اسلامی ممالك كی ذمہ داری ہے كہ وہ السلامی دنيا سے غربت اور پسماندگی كو دور كرنے میں سر توڑ كوشش كریں كيونكہ یہی وہ عوامل ہیں جو دنياۓ اسلام كے لیے سب سے بڑا چيلنج ہیں اور ان سے نمٹنے كے لیے علم و دانش كو وسعت دينے كی بہت ضرورت ہے –
انہوں نے كہا كہ بہت افسوس سے یہ بات كہنا پڑتی ہے كہ وہ مسلمان جن كی تاريخ علم و دانش سے درخشاں ہے آج وہ اس سے دور ہو چكے ہیں لہذا ہمیں علم و دانش كے حصول پر زيادہ توجہ دينے كی ضرورت ہے –
144335
نظرات بینندگان
captcha