ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق گلف نيوز نے كہا ہے كہ اس پاليسی كا اعلان بحرين كی وزارت قانون نے كيا ہے جس میں مساجد كے واعظين كے خطبات اور سرگرمياں زير نطر ركھی جائیں گی –
وزارت قانون كے بيانیہ میں آيا ہے كہ مساجد كا كردار طول تاريخ میں صلح اور آشتی كو عام كرنا رہا ہے اور نئی پاليسی كے تحت اس ھدف كو آگے بڑھايا جاۓ گا –
اس ملك میں شيعہ آبادی ۶۰ سے ۷۰ فی صد ہے لہذا بحرينی حكومت تمام واعظين پر اپنا شديد كنٹرول برقرار كرنا چاہتی ہے –
145016