اطالوی وزير داخلہ كی طرف سے پردے كی حمايت

IQNA

اطالوی وزير داخلہ كی طرف سے پردے كی حمايت

10:25 - July 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1564835
بين الاقوامی گروپ : اطالوی وزير داخلہ نے ٫٬ خاتون اور معاشرہ ٬٬ نامی اجلاس سے خطاب كرتے ہوۓ پردے كی حمايت كا اعلان كيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق CORRIERE DELLA SERA اخبار نے لكھا ہے كہ جوليانو آماتو نے اس اجلاس میں كہا كہ میں حجاب كی حمايت كرتا ہوں اور اسلامی پردے نے عورت كو جو مقام ديا ہے وہ قابل ستائش ہے انہوں نے اٹلی میں خواتين كے حالات بيان كرتے ہوۓ كہا كہ بہت افسوس سے كہنا پڑتا ہے كہ اٹلی میں خواتين كی اقدار كو بہت دھچكا لگا ہے – اور اٹلی میں حقوق نسواں كے احياء كے لیے قوانين وضع كرنے كی ضرورت ہے –
145522
نظرات بینندگان
captcha