ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق اسلام آن لائن نے لكھا ہے كہ برطانیہ كے ايك ماہر آرٹسٹ نے لندن اسلامك سنٹر كی نمائش میں اسلامی آرٹ كے نمونے ركھ كر اس دين كی عظمت كا اعتراف كيا – اس نمائش میں بعض خطاطی كے نمونے ايسے ہیں جن پر ۲۰ سال كا عرصہ لگا ہے – اس برطانوی آرٹسٹ نے قرآن كے نفيس نسخے ديكھنے كے بعد كہا كہ یہ قرآنی نسخے كئی افراد كی جدو جہد كا نتيجہ ہیں –
اس نمائش كا مقصد دين اسلام كی عظيم تہذيب كو متعارف كروانا ہے اس نمائش كا عنوان ٫٫ روح ھنر اور زندگی ٬٬ ركھا گيا ہے –
146681