ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر ٹی وی نے كہا ہے كہ علی جمعہ نے دمشق پہنچنے كے بعد اس كانفرنس میں شركت كی جس كی ميزبانی ايرانی خانہ فرھنگ كر رہا ہے انہوں نے كہا كہ امت اسلامی كا قبلہ ايك ٬ كتاب آسمانی ايك جو مذاھب اسلامی میں تفرقہ كو دور كرنے كا بہترين عامل ہیں –
شام كے مفتی احمد حسون نے بھی اس كانفرنس میں علماۓ اسلام كے مابين اچھے تعلقات پر تاكيد كی اور مصر اور شام كے مثالی تعلقات كا ذكر كيا – اس كانفرنس كا بنيادی نقطہ مسلمانوں كے درميان مشتركہ نكات كو تلاش كرنا اور اختلافات كو رفع كرنا بتايا گيا ہے –
146873