مصر كے مفتی كی امت اسلامی كو امت واحدہ كی حيثيت سے متحد رہنے كی تلقين

IQNA

مصر كے مفتی كی امت اسلامی كو امت واحدہ كی حيثيت سے متحد رہنے كی تلقين

10:31 - July 25, 2007
خبر کا کوڈ: 1566002
بين الاقوامی گروپ : مصر كے مفتی علی جمعہ ٫٫ محمد رسول اللہ ﴿ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم ﴾ وحدت اسلامی كا نمونہ ٬٬ كے عنوان پر دمشق میں منعقد ہونے والی عالمی كانفرنس میں شريك ہوۓ اور كہا: امت اسلامیہ كو امت واحدہ كی حيثيت سے متحد ہونا چاہیے-
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق مصر ٹی وی نے كہا ہے كہ علی جمعہ نے دمشق پہنچنے كے بعد اس كانفرنس میں شركت كی جس كی ميزبانی ايرانی خانہ فرھنگ كر رہا ہے انہوں نے كہا كہ امت اسلامی كا قبلہ ايك ٬ كتاب آسمانی ايك جو مذاھب اسلامی میں تفرقہ كو دور كرنے كا بہترين عامل ہیں –
شام كے مفتی احمد حسون نے بھی اس كانفرنس میں علماۓ اسلام كے مابين اچھے تعلقات پر تاكيد كی اور مصر اور شام كے مثالی تعلقات كا ذكر كيا – اس كانفرنس كا بنيادی نقطہ مسلمانوں كے درميان مشتركہ نكات كو تلاش كرنا اور اختلافات كو رفع كرنا بتايا گيا ہے –
146873
نظرات بینندگان
captcha