ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ تركی كی رپورٹ كے مطابق كتاب ٫٫ اھلبيت اھلسنت كی نگاہ میں ٬٬ كو ھدی پبلشرز نے استنبول سے شائع كيا ہے اس كتاب میں اھلبيت رسول خدا ۖ كے حالات بيان كیے گۓ ہیں اس كتاب كے مؤلف سيد ابو الحسن باقری ہیں جن كا تعلق اھلسنت سے ہے اس كتاب میں گذشتہ اور معاصر سنی علماء كے نظريات كا تجزیہ و تحليل كيا گيا ہے یہ كتاب ۱۱۵ صفحات پر مشتمل ہے –
147001