ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے بلاگر سے نقل كيا ہے كہ اس نے اپنے مضمون میں لكھا ہے كہ مرحوم نوری رقمطراز ہیں كہ متقی اور پرہيز گار عالم سيد محمد جبل عاملی ٫٫ جب شيلت ٬٬ نامی گاؤں میں مقيم تھے اور ظالم حكمران زبردستی انہیں اپنے فوجی دستے میں شامل كرنا چاہتے تھے ايك دن پوشيدہ طور سے خالی ہاتھ جبل عامل سے نكلے اور سفر كی صعوبتوں كو برداشت كرتے ہوۓ نجف اشرف پہنچے –
بلاگر نے مزيد لكھا كہ سيد محمد غربت كی وجہ سے فقر و فاقہ میں متبلا ہو گۓ – كئی كئی دنوں تك اپنے پیٹ پر پتھر باندھے رہتے تھے جب كوئی راستہ نظر نہیں آيا تو ايك دن ان كے ذہن میں یہ بات آئی كہ میں امام مہدی عجل اللہ تعالی فرجہ الشريف كی خد مت میں عريضہ بھيج كر اپنی مشكل حل كرنے كے لیے دعا كروں –
148521