ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق دفتر تبليغات اسلامی كے علوم قران گروپ كے انچارج جناب حجۃ الاسلام و المسلمين سعيد بھمنی نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ اس كتاب میں قرآنی دانشوروں كی گفتگو پيش كی گئی ہے جن میں نماياں طور پر آيت اللہ معرفت ٬ آيت اللہ آصفی ٬ ڈاكٹر احمد عابدی ٬ حجۃ الاسلام والمسلمين بی آراء شيرازی ٬ ڈاكٹر رضا شكرانی ٬ ڈاكٹر سيد محسن مير باقری ۔ ۔ ۔ ۔ كی قرآن مجيد سے متعلق گفتگو ہے –
انہوں نے مزيد كہا كہ اس كتاب میں ان قرآنی محققين كی ٬قرآنی زندگی كی تصويریں بھی پيش كی گئی ہیں –
150743