ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی صوبہ چھار محال بختياری كے تعلقات عامہ كے حوالے سے رپورٹ ارسال كی ہے كہ چھار محال بختياری كے ادارہ ثقافت و ارشاد اسلامی كے انچارج جناب ٬٫ داريوش رضوانی نےشہر كرد میں آسمانی كتاب كے موضوع پر ايك فيسٹيول میں كہا كہ اس ادارے كی سب سے بڑی ذمہ داری قرآنی ثقافت كی ترويج ہے –
انہوں نے وضاحت كی كہ نوجوانی اور جوانی قرآنی مفاہيم میں غور و فكر كی بہترين عمر ہے –
جناب رضوانی نے كہا كہ صرف قرآن كريم كو حفظ كر لينا ہی كافی نہیں ہے بلكہ تلاوت قرآن كريم ٬ تجويد اور بہترين آواز سے تلاوت پر بھی خصوصی توجہ دينی چاہیۓ –
انہوں نے مزيد كہا كہ قرآن مجيد كے قصوں كو لوگوں كے لیے بيان كرنا بہت مفيد ہے –
150958