روايات كی روشنی میں سحر خيزی اور نماز تہجد كی فضيلت

IQNA

روايات كی روشنی میں سحر خيزی اور نماز تہجد كی فضيلت

11:21 - August 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1569768
وبلاگ گروپ : سحر خيزی اور نماز تہجد طول عمر كا سبب بنتی ہے ٬ روحانی ٬ جسمانی اور فكری نشاط كا بھی باعث بنتی ہے ٬ اور اس سے انسان كے رزق میں اضافہ ہوتا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق بلاگر نے مزيد لكھا ہے كہ سحر كا وقت بہت با بركت وقت ہے ٬ تھجد اور عبادت خدا كا وقت ہے ٬یہ وہ وقت ہے كہ جس میں بيدار رہنے اور نماز تہجد پڑھنے كی انبياء نے تاكيد كی ہے یہ وہ وقت ہے كہ جس میں بزرگ علماء اور بندگان صالح نيند سے بيدار ہو جاتے تھے اور خدا كی بارگاہ میں استغفار كرتے ٬ نماز پڑھتے اور قرآن كی تلاوت كرتے تھے –
اور اس وقت خدا كی بارگاہ میں اپنی حاجات كا سوال كرتے ٬ اور اپنی حاجات كو حاصل كرتے تھے خداوند عالم نے قرآن مجيد میں دو مقامات پر سحر خيزی كی ستائش كی ہے –
151623
نظرات بینندگان
captcha