ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اسلام آن لائن نيوز ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ملائشيا كے علاقہ پاھنگ كے مفتی نے كہا كہ اسلامی تعليمات میں كوئی ايسا منبع نہیں ہے كہ جو ماہ مبارك رمضان میں كام كے دورانیے كی كمی كی تائيد كرے –
انہوں نے مزيد كہا كہ یہ كام مصنوعات میں كمی اور كام كرنے والوں كی سستی و كاہلی كا موجب بنے گا -
ليكن انہوں نے كہا كہ عورتوں كے لیے ماہ رمضان میں آدھے وقت كی چھوٹ ہونی چاہیے اور یہ عورتوں كےلیے گھريلو كاموں كے لیے فرصت ہوگی
ياد رہے كہ ملائشيا كی 26 ملين كی آبادی میں 60 فی صد مسلمان ہیں –
152155