اسرائيل كے شدت پسند یہوديوں كا فلسطين كی ايك قديمی مسجد پر حملہ

IQNA

اسرائيل كے شدت پسند یہوديوں كا فلسطين كی ايك قديمی مسجد پر حملہ

12:42 - August 08, 2007
خبر کا کوڈ: 1570198
بين الاقوامی گروپ : اسرائيلی فوجيوں نے صوبہ نابلس میں كرانہ باختر ی كی ٫٫ العمری ٬٬ نامی قديمی مسجد پر حملہ كر كے اسلامی اقدار كی بے حرمتی كی ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے امارات كے روزنامہ ٫٫ الخليج ٬٬ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ غاصب اسرائيلی افواج نے اس مسجد پر حملہ كر كے مسجد كے پيش نماز اور مؤذن پر دباؤ ڈالا كہ وہ اس مسجد سے ملحق اسلامی مقبرے كا دروازہ كھول دیں –
جناب حسين سالم نے كہا كہ نابلس كے مسلمان پريشان ہیں كہ كہیں اسرائيلی افواج اس مسجد پر دوبارہ حملہ نہ كر دیں –
یہ مسجد ٫٫ عمر بن عبد العزيز ٬٬ كے دور میں پہلی صدی ھجری میں تعمير كی گئی تھی اور وہاں كے لوگوں كے لیے بہت بڑا مذھبی اور تاريخی سرمایہ ہے –
151792
نظرات بینندگان
captcha