ھالينڈی ممبر پارليمنٹ كی طرف سے قرآن كريم كی توھين

IQNA

ھالينڈی ممبر پارليمنٹ كی طرف سے قرآن كريم كی توھين

11:12 - August 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1570972
بين الاقوامی گروپ : ھالينڈ كی عليحدگی پسند پارٹی پی وی وی كے سربراہ نے قرآن كريم كی توھين كرتے ہوۓ ھالينڈ میں اس مقدس كتاب كی اشاعت پر پابندی كا مطالبہ كيا ہے –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے اے ايف پی خبر رساں ايجنسی كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ گرٹ ويلڈرز نے قرآن كريم كے بارے میں انتہائی نازيبا الفاظ استعمال كیے ہیں اور دعوی كيا ہے كہ ھالينڈ كی عدالت میں اس كتاب كی كوئی جگہ نہیں ہے –
ھالينڈ كے اس نمائندے نے مزيد كہا كہ قرآن كی بعض سورتیں مسلمانوں كو یہوديوں اور عيسائيوں كے قتل كی دعوت ديتی ہیں اور مسلمانوں كو غير اسلامی ممالك میں اسلامی حكومت قائم كرنے كی دعوت ديتی ہیں –
152764

نظرات بینندگان
captcha