ايران میں منعقدہ چوبيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۳ ملكوں سے ۸۵ حفاظ قرآن كريم اور قراء كی شركت

IQNA

ايران میں منعقدہ چوبيسویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۳ ملكوں سے ۸۵ حفاظ قرآن كريم اور قراء كی شركت

11:16 - August 12, 2007
خبر کا کوڈ: 1570976
بين الاقوامی گروپ : ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ نے ۲۴ ویں بين الاقوامی قرآنی مقابلوں میں ۵۳ ملكوں سے ۸۵ حفاظ اور قراء كی شركت كی خبر دی ہے -

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق نمائندہ ولی فقیہ اور ادارہ اوقاف و امور خيریہ كے سربراہ حجت الاسلام والمسلمين ٫٫ حيدر مصلحی ٬٬ نے ايكنا سے خصوصی گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ ان مقابلوں میں شركت كرنے والوں كی تعداد گذشتہ ۲۳ مقابلوں كی بنسبت بے سابقہ ہے اور اس دفعہ كوشش كی گئی ہے كہ ايسے افراد كو دعوت دی جاۓ كہ جو حافظ يا قاری ہونے كے علاوہ علمی مقام بھی ركھتے ہوں تاكہ ان مقابلوں كے ضمن میں قرآنی نشستوں كا انعقاد بھی كيا جا سكے – جناب مصلحی نے كہا كہ ان بين الاقوامی مقابلوں میں ۵۰۰ ملين تومان لاگت آۓ گی اور كوشش كی جا رہی ہے كہ ان پروگراموں میں تنوع ہو جناب مصلحی نے انعامات كے بارے میں گفتگو كرتے ہوۓ كہا كہ گذشتہ سال انعام كے طور پر سكے دیۓ گۓ تھے ليكن اس سال نقد رقوم دیے جائیں گے –
پہلا انعام ۷۵ ملين ريال ٬ دوسرا انعام ۶۰ ملين ريال ٬ اور تيسرا ٬ چوتھا اور پانچواں انعام بالترتيب ۴۵ ملين ٬ ۳۰ ملين ٬ اور ۱۵ ملين ريال ہوگا -
اور مقابلہ نويسی كے انعامات میں پہلی پوزيشن سے ليكر ۵ ویں پوزيشن تك ۱۰ ملين ريال ہوں گے –
152946

نظرات بینندگان
captcha