ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے سعودی عرب كے اخبار الوطن سے نقل كيا ہے كہ ﴿ ميلان ﴾ كے ائمہ مساجد نے دہشت گردوں كے مساجد پر حملہ كی مذمت كرتے ہوۓ كہا كہ اس طرح كے حملے اس بات كی نشان دہی كر رہے ہیں كہ اٹلی میں مسلمانوں كے دينی و ثقافتی ادارے محفوظ ہیں نہ مساجد –
ائمہ مساجد ﴿ ميلان ﴾ كے ترجمان نے حكومتی عہدے داروں سے اسلامی مراكز اور مساجد كی حفاظت كے ساتھ مسلمانوں اور ائمہ مساجد پر ہونے والے ممكنہ حملوں سے مقابلہ كرنے كی اپيل كی ہے –
153607