۲۸ رجب المرجب ٬سيد الشھداء حضرت امام حسين علیہ السلام كا مدينہ سے مكہ كی طرف روانگی كا دن

IQNA

۲۸ رجب المرجب ٬سيد الشھداء حضرت امام حسين علیہ السلام كا مدينہ سے مكہ كی طرف روانگی كا دن

11:08 - August 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1571318
فكر و نظر گروپ : ۱۳۶۸ سال پہلے اسی دن كو حضرت امام حسين علیہ السلام نے فريضہ حج كی ادائيگی كے لیے مدينہ منورہ سے مكہ مكرمہ كی طرف كوچ فرمايا تھا –

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق امام حسين علیہ السلام نے اتوار كے دن ۲۸ رجب ۶۰ ھجری كو مدينہ سے رخت سفر باندھا اور شب جمعہ ۳ شعبان مكہ پہنچے بعض مؤرخين نے لكھا ہے كہ كوفہ كے لوگ جب معاویہ كی موت اور امام علیہ السلام كے يزيد كی بيعت سے انكار اور آپ كی مكہ كی طرف ھجرت اور روانگی سے مطلع ہوۓ تو انہوں نے يزيد سے بيعت كرنے سے انكار كر ديا اور باہمی صلاح و مشورے كے بعد اس نتيجے پر پہنچے كہ وہ امام كو خط لكھیں اور كوفہ آنے كی دعوت دیں اور عبد اللہ بن مسمع اور عبد اللہ بن وآل كو مامور كيا كہ وہ بغير كسی تاخير كے مكہ جائیں اور امام ۣ كو كوفہ دعوت كے خطوط پہنچائیں ۱۰ ماہ مبارك رمضان كو اہل كوفہ كے دو ايلچی مكہ پہنچے اور اہل كوفہ كے خطوط امام كی خدمت میں پيش كیے دو دنوں كے بعد اہل كوفہ كی طرف سے پھر خطوط پہنچے اور پھر دو دنوں كے بعد اہل كوفہ كی طرف سے امام كو خطوط پہنچے یہاں تك كہ تھوڑے عرصہ میں ان خطوط كی تعداد بارہ ہزار ہو گئی –
153558

نظرات بینندگان
captcha