ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكناء شعبہ خبر رساں رضوی كی رپورٹ كے مطابق مرتضی رضائی زادہ نے گذشتہ شب چناران شہر میں ايكناء كی نئی برانچ كا افتتاح كيا اس تقريب میں انہوں نے كہا كہ ايكناء كا قرآنی اخبار اور قرآنی سرگرميوں كی نشرواشاعت قرآنی سرگرميوں میں تيزی اور تقويت كا باعث ہے۔