ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿ايكنا﴾ نے شعبه خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق تعليم وتربيت كے وزير ﴿فاضلی﴾ نے ان مقابلوں كی افتتاحی تقريب میں گفتگو كرتے هوئے كها كه قرآن كے روحانی مفاهيم سے استفاده كرنا چاهیے اور قرآنی تعليم كی روش میں تبديلی آنی چاهیے۔
انهوں نے كها كه قرآن كی تعليم وتربيت میں معروف افراد ايك دوسرے سے تعاون كریں تاكه ايران قرآنی ملك میں تبديل هو جائے۔
يه مقابلے ۵روز تك قرائت ٬حفظ٬ تفسير اور نهج البلاغه كے موضوعات میں منعقد هوں گے۔
ان مقابلوں كے آخر میں ۸۰ ممتاز طلبه كی حوصله افزائی كی جائے گی۔