ليبيا كے ايك قاری نے كها آجكل زياده تر قاری تقليدی روش اپنائے هوئے هیں

IQNA

ليبيا كے ايك قاری نے كها آجكل زياده تر قاری تقليدی روش اپنائے هوئے هیں

11:57 - August 19, 2007
خبر کا کوڈ: 1573111
بين الاقوامی گروپ:آجكل زياده تر قاری تقليد كی روش پر عمل پيرا هیں اور مصر كے مشهور قاريوں كی تقليد كرتے هیں۔



قرآكريم كے ۲۴ویں بين الاقوامی مقابلوں میں شركت ليبيا كے قاری ﴿احمد البشير زريبه﴾نے ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾سے گفتگو كرتے هوئے كها كه قرائت قرآن كريم كی مشهور ترين روش جو كه بهت سے ممالك میں رائج هے تقليدی روش هے اس روش میں استاد قرآن كريم كی آيات كی تلاوت كرتا هے اور شاگرد ان آيات كی تكرار كرتا هے

۱۹ ساله زريبه جو كه قرآن كريم كے بين الاقوامی مقابلوں میں پهلی بار شركت كر رها تھا نے ليبيا میں قاريوں اور حفاظ كی بڑھتی هوئی تعداد كے بابت كها كه ليبيا كے لوگ علوم قرآنی كے طلبه كا بهت احترام كرتے هیں اور حكومت ليبيا تمام قرآنی سرگرميوں كی پشت پناهی كرتی هے

ليبيا كے اس قاری نے مزيد كها كه ليبيا میں قرآنی سنٹرز بهت زياده هیں اور طلبه كے لئے مواقع فراهم هیں كه وه حفظ اور قرائت قرآن كريم كی كلاسوں میں شركت كر سكیں۔

۱۵۵۲۴۶
نظرات بینندگان
captcha