ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق مجمع جهانی اهل بيت﴿ع﴾كے چوتھے اجلاس میں شريك جنوبی امريكه كے نماينده ﴿محسن علی﴾ نے كها كه انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی سے پهلے ارجنٹائن كے لوگ اسلام كے متعلق كچھ نهیں جانتے تھے حتی كه عيد فطر اور قربان میں غير حلال غذائیں كھاتے تھے
انقلاب اسلامی ايران كی كاميابی كے بعد ۸۰ اسلامی كتابیں اسپانيوی زبان میں ترجمه هوئیں اور اس كے بعد سے مسلمانوں نے منظم طور پر اسلامی سرگرمياں شروع كیں
محسن علی نے ارجنٹائن میں پهلی مسجد توحيد اور پهلے اسلامی مدرسه امام علی﴿ع﴾ كی طرف اشاره كرتے هوئے كها كه يه سب كچھ انقلاب اسلامی ايران كی بركتوں سے هے۔
۱۵۶۷۷۷