أئمه معصومين﴿ع﴾كے فرامين پر مشتمل ايك دستاويز تدوين كی جائے گی

IQNA

أئمه معصومين﴿ع﴾كے فرامين پر مشتمل ايك دستاويز تدوين كی جائے گی

11:09 - August 22, 2007
خبر کا کوڈ: 1574251
ادبی گروپ:أئمه معصومين﴿ع﴾ كے فرامين پر مشتمل ايك مجموعه وليعصر﴿عج﴾تحقيقاتی سنٹر كی كوششوں سے تدوين كيا جائے گا



ايران كی قرآن خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾كی رپورٹ كے مطابق حجت الاسلام والمسلمين ﴿حسين قزوينی﴾ نے حوزه نيوز سنٹر سے گفتگو كرتے هوئے كها كه مؤسسه ولی عصر كے محققين كی كوششوں سے اب تك مجموعه امام جواد﴿ع﴾دوجلدوں میں ٬مجموعه امام ھادی﴿ع﴾۴جلدوں میں اور مجموعه امام حسن عسكری﴿ع﴾۶جلدوں میں شائع هو چكے هیں اور حوزه علميه قم كے ذمه دار افراد اور دوسرے اداروں نے اس كام كو سراها هے

انهوں نے وضاحت كی كه يه كام ۱۴محققين كی كوششوں سے ۱۲سالوں میں انجام پايا هے اور اس سلسلے میں ۴۰۰ شيعه اور اهل سنت كے حديثی مصادر سے استفاده كيا گيا هے

انهوں نے مزيد كها كه مجموعه امام رضا﴿ع﴾۸جلدوں میں اس سال كے آخر تك منظر عام پر آجائے گا اور مجموعه امام كاظم﴿ع﴾كی بھی صفحه بندی كی جارهی هے۔

۱۵۶۹۴۴
نظرات بینندگان
captcha