ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے اداره ثقافت وارتباطات اسلامی كے تعلقات عامه كے حوالے سے رپورٹ دی هے كه اس كانفرنس كی افتتاحی تقريب میں اسلامی جمھوريه ايران كی رايزنی كے انچارج نے خطاب كرتے هوئے اس كانفرنس میں شريك عوام اور علاقے كے علماء كا شكريه ادا كيا اور اس كانفرنس كے انعقاد كو وحدت كے سلسلے میں بهترين اقدام قرار ديا۔
كينيا میں اسلامی جمهوريه ايران كے سفير نے اپنی تقرير میں كها كه اسلامی جمهوريه ايران نے هميشه اخوت اور بھائی چائے كی بات كی هے اور امام خمينی﴿رح﴾اور قائد انقلاب آيت الله خامنه ای كا كردار اور گفتار اس كی بهترين دليل هے ۔آيت الله تسخيری نے بھی اپنی تقرير میں آيات اور روايات كی طرف اشاره كرتے هوئے علماء اسلام كی وحدت پر زور ديا ۔
۱۶۱۱۹۶