افغانستان میں خواتين كےلئے قرائت قرآن كريم كے مقابلے

IQNA

افغانستان میں خواتين كےلئے قرائت قرآن كريم كے مقابلے

12:43 - September 09, 2007
خبر کا کوڈ: 1579484
بين الاقوامی گروپ: افغانستان كے دارالحكومت كابل میں خواتين كےلئے قرائت قرآن كريم كے مقابلے منعقد كئے گئے۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾نے افغانستان كے خبر رساں ادارے پژواك كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ ان مقابلوں میں چاليس خواتين اور لڑكيوں نے شركت كی یہ مقابلے ايك دن كےلئے تھے اور ان كا اہتمام وزارت حج واوقاف نے كيا تھا۔

افغانستان كے وزير حج واوقاف ﴿ڈاكٹر نعمت اللہ شھرانی﴾ نے اس تقريب میں كہا كہ وزارت حج واوقاف مقابلوں میں تين ممتاز خواتين كو حج كا ٹكٹ دے گی اور سات افراد كو نقدی انعامات دے گی۔

۱۶۳۱۱۲

نظرات بینندگان
captcha