امام خمينی﴿رح﴾كی شخصيت پر دو جديد كتابوں كی اشاعت

IQNA

امام خمينی﴿رح﴾كی شخصيت پر دو جديد كتابوں كی اشاعت

11:31 - September 13, 2007
خبر کا کوڈ: 1581075
ادبی گروپ: ادارہ تبليغات اسلامی كے تحقيقی شعبے كے تعاون سے امام خمينی﴿رح﴾ كی شخصيت پر دو اھم كتابیں زيور طبع سے آراستہ ھو كر منظر عام پر آگئی ھیں ۔



ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾: پھلی كتاب نامہ ھا وپيام ھای امام خمينی﴿رح﴾كے نام سے ھے جس كی تاليف كا كام جناب رسول سعادت مند نے انجام ديا ھے یہ كتاب دو جلدوں پر مشتمل ھے اور اس میں گيارہ ابواب قائم كئے گئے ھیں۔ موصولہ رپورٹ كے مطابق اس كتاب میں تحريك انقلاب اسلامی كے آغاز سے امام خمينی﴿رح﴾كی وفات تك كے تمام پيغامات اور ان كے خطوط درج كئے گئے ھیں۔

دوسری كتاب كا عنوان ھے درس ھای از امام خمينی﴿رح﴾جس میں امام خمينی﴿رح﴾كے خصوصی واقعات ،بچوں كی تربيت،ماں باپ كا احترام اور دوسرے اھم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی ھے۔

۱۶۴۸۳۱

نظرات بینندگان
captcha