ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی﴿ايكنا﴾شعبہ خراسان رضوی نے خبر رساں ادارے بصيرت كے حوالے سے رپورٹ دی ھے كہ مشھد كے امام جمعہ آيت اللہ سيد ﴿احمد علم الھدٰی﴾ نے اس درس تفسير میں﴿كہ جو مجتمع مھدیہ میں ھوتا ھے﴾فرمايا كہ خدا كی بندگی سے ھی انسان بلند اھداف تك رسائی حاصل كر سكتا ھے
انھوں نے حديث پيغمبر﴿ص﴾كہ آپ بقا كےلئے خلق ھوئے ھیں نہ كہ فنا كےلئے كی طرف اشارہ كرتے ھوئے فرمايا كہ بعض لوگوں كی نظر دنيا كی زندگی كے بارے میں درست نھیں ھے كيونكہ انسان كی زندگی كے دو حصے ھیں ايك حصہ دنياوی زندگی اور دوسرا حصہ اخروی زندگی۔
اور موت كا مطلب نابودی نھیں ھے بلكہ مكان كی تبديلی ھے۔
۱۶۸۰۶۱