شيخ طوسی كے نام سے معروف محمد بن حسن طوسی ۲۳ سال كی عمر میں اپنے دور كے علوم كی تعليم حاصل كرنے كے لیے بغداد روانہ ہوۓ اور شيخ مفيد اور سيد مرتضی كے دروس سے استفادہ كيا سنہ ۴۳۶ ھ ق كو سيد مرتضی كی رحلت كے بعد ،شيخ طوسی مذہب تشيع كے قاﺋد بنے اور سيد مرتضی كے بعد ۱۲ سال ،بغداد میں شيعوں كی قيادت كے عہدہ پر فاﺋز رہے –شيخ طوسی كے درس میں سينكڑوں شيعہ اور سنی علماء حاضر ہوتے تھے اور عظيم دانشوروں نے ان كے مدرسہ میں پرورش پائ ہے –شيخ طوسی كی تاليفات ،مذہب شيعہ كی مہم ترين اور معتبر ترين كتابوں میں سے ہیں جن میں سے ٫٫تہذيب ،٬ اور استبصار ٬٬ مذہب شيعہ كی احاديث صاحب نام ہیں –شيخ طوسی نے اسلامی تہذيب و تمدن میں مذہب شيعه كے بنيادی اصول تدوين كیے ہیں - شيخ طوسی نے پانچویں صدی ہجری كے اواسط میں حوزہ علمیہ نجف اشرف اور شيعوں كی پہلی يونيورسٹی كی بنياد ركھی-