زنجان میں قرآن كے ساتھ انس كی محفل میں مصری قراء كی شركت

IQNA

زنجان میں قرآن كے ساتھ انس كی محفل میں مصری قراء كی شركت

13:57 - September 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1586261
اعزازی خبر نگار گروپ: ماہ مبارك رمضان اور مقدس دفاع كے ھفتہ كی مناسبت سے زنجان میں امامزادہ حضرت سيد ابراھيم﴿ع﴾پر قرآنی محفل منعقد كی گئی



ايران كی قرآنی خبر رسان ايجنسی﴿ايكنا﴾ كی رپورٹ كے مطابق اس محفل میں مصری قراء نے بہترين انداز میں قرآن مجيد كی تلاوت كی اسكے بعد زنجان كے امام جمعہ نے خطاب كرتے ھوئے كھا كہ دنيائے اسلام كی نجات آيات قرآنی پر عمل پيرا ھونے میں مضمر ھے اور قرآن كی تلاوت انسان كے سكون اور دلی آرام كا باعث بنتی ھے اور آخرت كےلئے بہترين زاد راہ بھی ھے۔

انھوں نے مزيد كھا كہ قرآن سے انس كرنا انسان كی فردی اور معاشرتی زندگی پر گہرے اثرات چھوڑتا ھے لہذا موجودہ دور میں قرآن ھر معاشرے كی ضرورت ھے۔

ياد رھے اس قرآنی محفل میں علاقائی اور ملك كے دوسرے شھروں سے آئے ھوئے قراء نے بھی شركت كی۔

۱۷۱۱۱۰
نظرات بینندگان
captcha