بدر ايك كنویں كا نام ہے جس كےآس پاس مسلمانوں اور مشركين كے درميان جنگ كی آگ بھڑك اٹھی اور جنگ كے بعد ،كفار كی لاشوں كو اس كنویں میں پھينكا گيا-لشكر اسلام اور لشكر كفر كے اس پہلے غزوہ میں ،كفار، فوجی سازوسامان اور اسلحہ كے لحاظ سے مسلمانوں پر برتری ركھتے تھے اور ان كے سپاہيوں كی تعداد لشكر اسلام سے تين گناہ تھی-اس جنگ میں امير المومنين ۜ ،حمزۃ بن عبد المطلب اور عبيدہ بن الحارث بن عبد المطلب ۜ جيسے بہادر سرداروں نے لشكر كفار كے سات سپہ سالاروں :ابو جہل ،وليد،شيبہ،عتبہ اور دوسرے دسيوں افراد كو موت كے گھاٹ اتار ديا –اسی طرح مسلمانوں نے كفار كے ۷۰ افراد كو قيد كرليا- رسول خدا ۖ كے اصحاب كی تعداد ۳۱۷ ،طالوت كے اصحاب كی تعداد جتنی تھی ليكن معروف یہ ہے كہ آنحضرت ۖ كے اصحاب كی تعداد ۳۱۳ افراد تھی-