لبنانی شيعه قاﺋد ،مجاہد عالم دين ٫٫امام موسی صدر ٬٬ كا ليبيا میں لا پتہ ہونا(۱۳۹۸ ھ ق)

IQNA

لبنانی شيعه قاﺋد ،مجاہد عالم دين ٫٫امام موسی صدر ٬٬ كا ليبيا میں لا پتہ ہونا(۱۳۹۸ ھ ق)

13:01 - October 07, 2007
خبر کا کوڈ: 1589264
وه ايك سركاری دعوت كی بنا پر لبيبا گۓ اور ايك ہفتہ قيام كے بعد ۲۵ ماہ رمضان سن ۱۳۹۸ ھ ق كو لبنان كی طرف واپسی كے دوران اچانك لاپتہ ہوگۓ-

سيد موسی صدر سنہ ۱۳۴۷ ھ ق بمطابق سنہ ۱۳۰۹ ش كو رضا خان دور حكومت میں ،قم میں پيدا ہوۓ –ان كے والد آيت اللہ العظمی سيد صدر الدين صدر نامور عالم دين اور آيت اللہ شيخ عبد الكريم حاﺋير يزدی كے بعد كے ،تين مراجع عظام میں سے تھے –وہ سنہ ۱۳۶۰ ھ ق بمطابق سن ۱۳۲۰ ش حوزہ علمیہ قم میں داخل ہوۓ اور ابتدائی تعليم كے بعد ،آيات عظام سيد احمد خوانساری ،حجت ،اپنے والد گرامی اور حضرت امام خمينی كے دروس سے استفادہ كرتے رہے –اپنے والد كی وفات كے بعد وہ نجف اشرف چلے گۓ اور وہاں كے مجتہدوں میں سے شمار ہونے لگے-اپنے وظيفہ اور ذمہ داری كا احساس كرتے ہوۓ وہ لبنان گۓ اور علامہ شرف الدين كے بعد عوام كی قيادت كی ذمہ داری سنبھالی –وہاں پر بہت زيادہ خدمات انجام دیں اور مسلمانوں كے حالات بہتر بنانے كےلیے انہوں نے ايك لمحہ بھی غفلت نہیں كی-آخر كار ايك سركاری دعوت كی بنا پر لبيبا گۓ اور ايك ہفتہ قيام كے بعد ۲۵ ماہ رمضان سن ۱۳۹۸ ھ ق كو لبنان كی طرف واپسی كے دوران اچانك لاپتہ ہوگۓ-
نظرات بینندگان
captcha