شيعوں كے مایہ ناز دانشور اور عظيم عالم دين ٫٫علامہ حلی ٬٬ كی ولادت(۶۴۸ ھ ق)

IQNA

شيعوں كے مایہ ناز دانشور اور عظيم عالم دين ٫٫علامہ حلی ٬٬ كی ولادت(۶۴۸ ھ ق)

13:40 - October 11, 2007
خبر کا کوڈ: 1590711
ابو منصور حسن بن سديد الدين يوسف بن زين الدين علی بن مطہر حلی كا لقب جمال الدين اور فاضل تھا اور وہ علامہ اور علامۃ الدھر كے نام سے معروف تھے-وہ ۲۹ ماہ مبارك رمضان كی رات ۶۴۸ ھ ق كو عراق كے شہر حلہ كے ايك پرہيز گار گھرانے میں پيدا ہوۓ –
ابو منصور حسن بن سديد الدين يوسف بن زين الدين علی بن مطہر حلی كا لقب جمال الدين اور فاضل تھا اور وہ علامہ اور علامۃ الدھر كے نام سے معروف تھے-وہ ۲۹ ماہ مبارك رمضان كی رات ۶۴۸ ھ ق كو عراق كے شہر حلہ كے ايك پرہيز گار گھرانے میں پيدا ہوۓ –ابتدائی تعليم كے بعد ،وه محقق حلی ،خواجہ نصير الدين طوسی ،كاتبی قزوينی اور سيد بن طاوٶس جيسے عظيم علماء سے استفادہ كرتے ہوۓ علم كے اعلی مقامات پر فاﺋز ہوۓ- محقق حلّی كی وفات كے بعد ،انہوں نے ۲۸ سال كی عمر میں مسلمانوں كی مرجعيت كا عہدہ سنبھال كر اپنی خارق العادہ ذھانت اور اعلی شخصيت كا ثبوت ديا-وہ اس عمر میں تمام علوم ،فضايل اخلاقی ،اور معنوی كرامات سے بهره مندتھے –مورخين ،علامہ حلی كے دور كو پوری اسلامی دنيا میں علم كی ترقی اور فقہ شيعہ كی وسعت كا دور جانتے ہیں-كيونكہ انہوں نے مغل حكمران الجايتو كو مذھب تشيع قبول كرنے كی دعوت دی اور یہ چيز مذھب تشيع كے پھيلنے میں بہت موثر ثابت ہوئی-علامہ حلی نے اسلامی علوم كی نشر و اشاعت كے لیے انتھك خدمات انجام دیں-وہ پہلے فقیہ ہیں جنہوں نے رياضيات كو فقہ میں داخل كركے فقہ استدلالی كو پایہ تكميل تك پہنچايا –كشف المقال فی احوال الرجال،تبصرۃ المتعلمين ،تذكرۃ الفقہاء،الاسرار ،اور دسيوں دوسری كتابیں ان كی تاليفات میں سے ہیں-علامہ حلی نے ۲۱ ماہ محرم ۷۲۶ ھ ق كو ۷۸ سال كی عمر میں وفات پائی اور نجف اشرف میں دفن كیے گۓ-
نظرات بینندگان
captcha