3 شوال سنہ 8 ہجری قمری كو بعض مورخين كے مطابق جنگ حنين كا آغاز ہوا۔ یہ جنگ فتح مكہ كے پندرہ دن بعد مكے اورطائف كے در ميانی علاقے میں شروع ہوئی ۔اس جنگ میں دو قبيلے ہوازن اور ثقيف ، جنہوں نے ابھی تك اسلام قبول نہیں كيا تھا ۔مسلمانوں سے جنگ كے خلاف متحد ہوگئے۔اس جنگ میں مسلمانوں كوجو فتح مكہ كی كاميابی سے كس حد تك مغرور ہوگئے تھے ۔ابتداء میں ذرا سختی كا سامنا ہوا ليكن پھر خدا نے مدد كی اور پيغمبر اكرم (ص) نے بھی مسلمانوں كی ہمت بڑھائی اور جنگ جاری ركھنے كی ترغيب دی ۔ مسلمانوں نےاپنی ايمانی قوت كا مظاہرہ كيا اور بڑی بہادری سے جنگ لڑكر فتح حاصل كی ۔اس فتح كے بعد كفار كی ايك بڑی تعداد مسلمانوں كے محبت آميز سلوك سے متاثر ہوكر مسلمان ہوگئی ۔