كتاب ﴿ حقائق قرآنی دربارہ ی فلسطين ﴾ كی اشاعت

IQNA

كتاب ﴿ حقائق قرآنی دربارہ ی فلسطين ﴾ كی اشاعت

10:04 - October 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1594621
بين الاقوامی گروپ : عبد الفتاح الخالد ٬٬ كی تاليف كردہ كتاب ٫٫ حقائق قرآنی در بارہ ی فلسطين ٬٬ دارالعلوم فلسطين پبلشرز كے تعاون سے زيور طبع سے آراستہ ہو كر منظر عام پر آ گئی ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا نے ﴿محيط ﴾ سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ جناب خالد نے اپنی اس كتاب میں آيات قرآنی سے استدلال كرتے ہوۓ صیھونيوں كی جانب سے فلسطين اور مسجد الاقصی پر ہونے والے ظالمانہ حملے كی منظر كشی كی ہے ۔
مٶلف نے مزيد اس كتاب میں فلسطين كی مقدس سر زمين كا تذكرہ كرتے ہوۓ لكھا كہ آج مسلمان اسرائيلی یہوديوں كی جنگ سے رو بروہ ہیں جناب خالد نے اس كتاب میں لكھا كہ پيغمبر اسلام صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے شب معراج میں مقدس سر زمين فلسطين كی كنجی پيغمبروں كو ھدیہ كے طور پر دے دی ۔
یہ كتاب 268 صفحات پر مشتمل ہے مٶلف نے كتاب میں سورہ آل عمران ، اعراف ، اسراء كی آيات سے استدلال كرتے ہوۓ ثابت كيا ہے كہ یہوديوں كی عمر فلسطينی زمين پر زيادہ نہیں ہے اور ايك دن مسلمان اس سر زمين كو ضرور آزاد كر والیں گے ۔
180855
نظرات بینندگان
captcha