عالمی پارليمنٹ كے نام سے معروف ،اقوام متحدہ كی كاركردگی كا آغاز ( ٢۴/اكتوبر۱۹۴۵ء)

IQNA

عالمی پارليمنٹ كے نام سے معروف ،اقوام متحدہ كی كاركردگی كا آغاز ( ٢۴/اكتوبر۱۹۴۵ء)

12:11 - October 24, 2007
خبر کا کوڈ: 1594705
دوسری جنگ عظيم كے بعد اقوام متحدہ كے نام سے دنيا كا سب سے بڑا ادارہ عالمی معاشرہ كا جانشين قرار پايا-
دوسری جنگ عظيم كے بعد اقوام متحدہ كے نام سے دنيا كا سب سے بڑا ادارہ عالمی معاشرہ كا جانشين قرار پايا-
دونوں عالمی جنگوں كے درميان یہ اپنی كاركردگی میں مصروف رہا –امريكہ ،سوويت يونين ،برطانیہ ،فرانس كے حكومتی نمايندوں نے عالمی جنگ كے دوران اس ادارے كی تشكيل كے مقدمات فراہم كرلیےتھے-
آخر كار امريكہ میں ايك كانفرنس ہوئی جس میں پچاس ممالك كے نمايندوں نے شركت كركے اقوام متحدہ كی بنياد ركھی اور اس كے اصول معين كیۓ-
۲۶ جون ۱۹۴۵ كو اقوام متحدہ كے اغراض و مقاصد لكھے گۓ اور یہ اعلان كيا گيا كہ اس عالمی ادارے كا مقصد صلح و ثبات اور عالمی تعلقات كو استوار ركھنا ہے –
آخر كار ۲۴ اكتوبر ۱۹۴۵ ء میں ۲۹ ممالك كی تاييد كے ساتھ اقوام متحدہ وجود میں آئی اور اس كا مركزی دفتر نيو يارك میں بنايا گيا-
اس ادارے كی چھ كمیٹياں ہیں: ،جنرل كونسل،سلامتی كونسل،اقتصادی و سماجی كونسل،قيوميت كمیٹی ،سيكرٹری آفس-
تمام ممالك جنرل كونسل كے ركن ہیں ليكن اسے كوئی خاص پاور حاصل نہیں ہے-
جبكہ سلامتی كونسل میں پانچ ركن داﺋمی اور دس ركن موقت ہیں اور اسے بہت سے اختيارات حاصل ہیں جن میں سے ايك ویٹو پاور ہے –
۲۴ اكتوبر كو اقوام متحدہ كی تشكيل كا دن ہے جسے پوری دنيا میں اقوام متحدہ كے دن سے جانا جاتا ہے-
نظرات بینندگان
captcha