ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ خراسان رضوی كی رپورٹ كے مطابق اس كورس كی افتتاحی تقريب میں جو خواف شہر كی جامع مسجد الزھراء ۜ میں منعقد ہوئی شيعہ اور سنی جوانوں كی بڑی تعداد نے شركت كی ۔
خواف كے ادارہ تبليغات اسلامی كے انچارج نے اس تقريب میں قرآن كريم كے فضائل بيان كیے اور كہا كہ جن لوگوں كا قرآن كريم كا دقيق مطالعہ نہیں ہے وہ گمراہ ہوۓ اور جو لوگ قرآن كے معانی پر توجہ كرتے ہیں ان كا دل ھدايت سے نورانی ہے ۔
جناب رحمتی نے مزيد كہا كہ قرآن كے پيغاموں میں سے ايك پيغام وحدت اور اتحاد كی دعوت ہے اور یہ تقريب شيعہ اور سنی جوانوں كے اتحاد كا عملی نمونہ ہے
181841