شيعہ اور سنی كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا امريكہ كی سياست ہے

IQNA

شيعہ اور سنی كے درميان تفرقہ ايجاد كرنا امريكہ كی سياست ہے

10:03 - October 27, 2007
خبر کا کوڈ: 1595336
بين الاقوامی گروپ : عراق كے شہر ناصریہ كے دينی مدرسہ كے استاد نے مسلمانوں كے درميان وحدت كو اسلامی دنيا كا مھم مسئلہ قرار ديا ہے اور كہا كہ امريكہ نے اس مسئلے كو درك كيا ہے اور ہميشہ مسلمانوں خصوصا شيعہ اور اہل سنت كے درميان اختلاف ايجاد كرنے كے درپے ہے ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق عراق كے شہر ناصریہ كے دينی مدرسے كے استاد نے وحدت اسلامی كے موضوع پر ايك كانفرنس میں خطاب كرتے ہوۓ كہا كہ استكبار كی سرگرميوں كا محور اقوام كو كمزور كرنا ہے اور خصوصا ملت اسلامیہ كو كمزور كرنا ہے كيونكہ وہ اسلام كی حيات نو سے خوف زدہ ہے ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ عالمی استكبار كو مسلمانوں كے اتحاد اور وحدت سے نقصان پہنچا ہے اور وہ ہر ممكن كوشش كر رہا ہے كہ اس وحدت كو نابود كرے ۔
181940

نظرات بینندگان
captcha