سعودی عرب : ٫٫ ملك عبد العزيز ٬٬ نامی عالمی قرآنی مقابلوں كا آغاز

IQNA

سعودی عرب : ٫٫ ملك عبد العزيز ٬٬ نامی عالمی قرآنی مقابلوں كا آغاز

11:24 - October 28, 2007
خبر کا کوڈ: 1595786
بين الاقوامی گروپ : ۲۷ اكتوبر ۲۰۰۷ ء سے سعودی عرب میں ٫٫ ملك عبد العزيز ٬٬ نامی ۲۹ ویں عالمی حفظ قرآن مقابلوں كا آغاز ہو گيا ہے ان مقابلوں كا انعقاد وزارت اوقاف و مذھبی امور كی طرف سے مكہ مكرمہ كے انٹر كانٹينينٹل ہوٹل میں ہو رہا ہے ۔

ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كی رپورٹ كے مطابق سعودی عرب كے اخبار الوطن نے لكھا ہے كہ ان مقابلوں میں ۱۶۷ قرا اور حفاظ دنيا كے ۹۶ ممالك سے شريك ہوۓ ہیں جو ايك ہفتہ تك رقابت كریں گے ان مقابلوں كے عناوين تمام قرآن كا حفظ ، تجويد ، قرآنی كلمات كے معانی اور تفسير ، قرائت اور تجويد كے ساتھ پورے قرآن كا حفظ ، ۲۰ پاروں كے حفظ ، دس پاروں كے حفظ اور پانچ پاروں كے حفظ ہیں سعودی عرب كی وزارت اوقاف اور مذھبی امور نے ان مقابلوں كے ممتازين كے لیے نفيس انعامات ركھے ہیں ۔
182427

نظرات بینندگان
captcha