ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ايكنا كے شعبہ قم كی رپورٹ كے مطابق شام كے ماہر معاشيات جناب سيد منذر قحف نے ايكنا كے ساتھ خصوصی نشست میں كہا كہ سود غير منطقی ہے لہذا سود كی جگہ پر قرض الحسنہ كو رواج ديا جاۓ ۔
انہوں نے مزيد كہا كہ اسلامی تعليمات ، عالمی ہیں لہذا تمام لوگوں كو اس كا پابند ہونا چاہیے ۔
سيد منذر قحف نے كہا كہ ملك كی معاشيات پر سود كے مثبت اثرات نہیں ہوں گے بلكہ سود ملك میں تباہی اور ظلم كا سبب بنے گا ۔
ماہر معاشيات نے كہا كہ اسلامی احكام اوراسلام كے اقتصادی اصول كو اگر امريكہ میں رائج كيا جاۓ تو اس ملك كے بنيادی جرائم پر كنٹرول ہو سكتا ہے ۔
183861