ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے اسلام آن لائن سائٹ كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اٹلی كے شہر پادوا كے ميئر نے وہاں كی وزارت تعليم و تربيت كے سابق ميئر وزير كے توھين آميز اقدام كی مذمت كی وزارت تعليم و تربيت كے سابق ميئر ماريلا مازيتو نے شہر پادوا میں جديد مسجد كی تعمير كے لیے وقف زمين پر ايك خنزير چھوڑ ديا تھا اس شہر كے ميئر نے مزيد كہا كہ اس قابل تفرت اقدام كی وجہ سے پادوا كے مسلمانوں اور غير مسلموں كے تعلقات متاثر ہوں گے ۔
گذشتہ سال بھی اٹلی میں مساجد كی تعمير كے مخالفين نے ايك مسجد میں خنزير كا سر پھينك ديا تھا ۔
ياد رہے كہ اٹلی میں مسلمانوں كی آبادی ۲۔۱ ملين افراد ہے ۔
188679