بين الاقوامی گروپ : گذشتہ روز ۶ نومبر ۲۰۰۷ ء كو مراكش كے شھر رباط میں ادبيات اسلامی كے موضوع پر پانچویں بين الاقوامی كانفرنس كا انعقاد كيا گيا تھا اس كانفرنس میں اسلامی ممالك كے شعراء اور لكھاريوں نے شركت كی ۔
ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ نے امارات كے روزنامہ البيان كے حوالے سے رپورٹ دی ہے كہ اس كانفرنس میں ٫٫ داستان اسلامی ، اسلامی داستان لكھنے ، داستان اسلامی اور تاريخ اور اسلامی دنيا سے ہٹ كر داستان كے موضوعات پر ۳۵ مقالے پڑھے گۓ ۔
186895