مسلمان ماہر لغت اور شاعر ٫٫ابن ھانی ٬٬ كی وفات (۶/شوال ۷۳۳ ھ ق)

IQNA

مسلمان ماہر لغت اور شاعر ٫٫ابن ھانی ٬٬ كی وفات (۶/شوال ۷۳۳ ھ ق)

13:00 - November 17, 2007
خبر کا کوڈ: 1602360
ابن ھانی كے نام سے معروف ابو عبد اللہ محمد بن علی بن ھانی كيثمی سبتی ايك شاعر ،مولف اور مشہور مسلمان ماہر لغت تھا –
ابن ھانی كے نام سے معروف ابو عبد اللہ محمد بن علی بن ھانی كيثمی سبتی ايك شاعر ،مولف اور مشہور مسلمان ماہر لغت تھا –وہ اندلس كے جنوب میں پيدا ہوا اور ابتدائی تعليم حاصل كرنے كے بعد اواﺋل جوانی میں اس دور كے علم و ادب كے مشہور اساتذہ سے حصول علم میں مشغول ہوگيا –بہت كم عرصہ میں وہ مختلف ادبی علوم میں ماہر ہوگيا اور پھر تعليم دينے میں مصروف ہوگيا –ابن ھانی شعر بھی لكھتا تھا اور اس كے كچھ اشعار عصر حاضر میں بھی موجود ہیں-ابن ھانی كی تاليفات میں سے كتاب شرح التسھيل ،ارجوزۃ فی الفراﺋض اور قوت المقيم كی طرف اشارہ كيا جاسكتا ہے –ابن ھانی جبل الطارق كی چوٹی كو واپس لينے والی جنگ كے دوران ،منجيق كا پتھر لگنے سے قتل ہوگيا-
نظرات بینندگان
captcha