ايران كی قرآنی خبر رساں ايجنسی ﴿﴿ايكنا ﴾﴾ كے اعزازی نامہ نگار ٫٫ صابر بخشی ٬٬ نے بتايا كہ جن شھداء كی تشييع جنازہ تھران میں كی جاۓ گی ان میں سے ۱۱ شہدا كا تعلق صوبہ مشرقی آذربائيجان سے ہے اور اسی مناسبت سے تبريز يونيورسٹی كی مسجد میں شھداء كے جنازوں كے جوار میں اس روحانی محفل كا انعقاد كيا گيا ہے ۔
یہ نورانی محفل ۲۰ نومبر ۲۰۰۷ كو رات كے وقت منعقد ہو گی ابتداء میں پروگرام یہ تھا كہ كريمہ اہل بيت كی ولادت كی رات یہ محفل منعقد كی جاۓ ليكن پھر شہداء كے تشييع جنازہ كی وجہ سے اس محفل كو ايك ہفتہ كے لیے مٶخر كر ديا گيا ۔
190006