ابن بصيص كے نام سے معروف شيخ نجم الدين موسی بن علی بن محمد حلبی سنہ ۶۵۱ ھ ق كو پيدا ہوا –وہ ۵۰ سال خطاطی كی تعليم دينے میں مشغول رہا اور دمشق كے لوگوں نے اس كے علم اور فن سے بہت استفادہ كيا- ابن بصيص خطاطی كے مختلف طريقوں كو بہت خوبصورت انداز میں لكھتا تھا –اس مسلمان خطاط نے عمر كے آخری حصے میں قرآن مجيد كے ايك نسخہ كو سونے كے پانی سے انتہائی خوبصورتی كے ساتھ تحرير كيا-قرآن مجيد كا یہ نفيس نسخہ ،اس كی بعض دوسری تاليفات كے ہمراہ اب بھی محفوظ اور باقی ہے –ابن بصيص صوفی مذھب سے تعلق ركھتا تھا اور اس كے كئی صوفيانہ اشعار ہمارے درميان موجود ہیں-وہ ايك خوبصورت عمر رسيدہ انسان تھا اور امانت ،تقوی اور نيك عادات كے لحاظ سے اس كی تعريف كی گئی ہے –ابن بصيص نے ۶۵ سال كی عمر میں دمشق میں وفات پائی اور اس كو دمشق كے باب الصغير قبرستان میں دفنا ديا گيا -