آيت اللہ ملا محمد اسماعيل فدايی آستانی نے بچپن میں ہی قرآن اور دينی علوم كی تعليم حاصل كرنی شروع كی-پھر وہ اپنی تعليم كو جاری ركھنے كی خاطر مختلف شہروں كا سفر كرتے رہے اور فقہ اور اصول فقہ میں ايك مایہ ناز استاد بن گۓ-آيت اللہ فدايی نے پھر تعليم دينا شروع كردی اور كئی كتابوں كی تاليف كی –شرح الجعفریہ ،اللايی ،منظومہ العقيدۃ الوحيدہ اور ديوان شعر، ان كی كتابوں میں سے ہیں –حالات زندگی لكھنے والوں نے ان كی خوش اخلاق ،حليم ،امانت دار اور پرھيز گار انسان كے لحاظ سے تعريف كی ہے –آيت اللہ فدايی كے اشعار پر مشتمل ايك ديوان ہمارے درميان موجود ہے-